Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا وائرس پر چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کا پہلا ازخود نوٹس

شائع 10 اپريل 2020 02:22pm

چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ناکافی سہولیات پر پہلا ازخود نوٹس لے لیا۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے گئے؟ اسپتالوں میں کیا سہولیات ہیں؟

چیف جسٹس گلزار احمد نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ناکافی سہولیات پر پہلا ازخود نوٹس لے لیا۔ ازخود نوٹس کی سماعت تیرہ اپریل کو ہوگی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا، اٹارنی جنرل، سیکریٹری صحت اور داخلہ کو نوٹسز جاری کردیئے گئے،چاروں ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکریٹریز کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔